ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سینئر سول جج عباس شاہ کی عدالت نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں مسلسل عدم پیشی پر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔