سعدایڈیشنل سیکرٹری ریونیوڈویژن تعینات، 3 سیکشن افسرتبدیل
سیپ جان وزارت داخلہ تعینات،سویرا فاروق کوواپس خیبر پختونخوابھیجادیاگیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی و ریونیو ڈویژن کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ، نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر سعد سکندر خان ایڈیشنل سیکرٹری کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرمنٹل کوآرڈی نیشن ڈویژن کو ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت داخلہ سمیت تین سیکشن افسروں کے تبادلہ و تعیناتی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، احکامات کے مطابق وزارت داخلہ میں تعینات بی ایس 18 کی افسر سیپ جان کو تعینات کردیا گیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن آفیسر خدمات انجام دینے والی بی ایس 17 کی افسر سویرا فاروق کو واپس اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزارت خزانہ میں تعینات سیکشن آفیسر بی ایس 18 کی افسر فوزیہ حسین کی یکم جون 2026 سے 516 دنوں کی نصف تنخواہ پر رخصتِ اتفاقیہ (ایکس پاکستان)کی منظوری دی گئی ہے ۔