آج سے 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروسز متاثر ،الرٹ جاری
لاہور(آن لائن)پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کے لئے اہم الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے ایک خرابی کی مرمت کے لیے سب میرین کیبل کامرمتی کام کیا جا رہا ہے۔
یہ سرگرمی آج 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہ سکتی ہے۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق اس دوران صارفین کو بالخصوص شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں کمی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔