سعودیہ سے 42 ہزار 418 میٹرک ٹن ڈیزل لیکر ٹینکر پاکستان کیلئے روانہ

سعودیہ سے 42 ہزار 418 میٹرک  ٹن ڈیزل لیکر ٹینکر پاکستان کیلئے روانہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، جہاں سعودی عرب سے ڈیزل سے بھرا ٹینکر پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا۔

 پورٹ قاسم ترجمان اسد الطاف حسین وارثی کے مطابق یہ جہاز سعودی عرب کے ینبو پورٹ سے روانہ ہوا اور پورٹ قاسم پہنچے گاجہاں اسے مقامی توانائی سپلائی چین میں شامل کیا جائے گا۔ پورٹ ترجمان کے مطابق کویتی بحری جہاز برگران تقریباً 42 ہزار 418 میٹرک ٹن ڈیزل لے کر آرہا ہے ، جو فوٹکو ٹرمینل پر ڈسچارج کیا جائے گا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز آج پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ڈیزل کی اس بڑی کھیپ کی آمد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں