کرتار پور :بیساکھی میلہ شروع 2038 بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد

کرتار پور :بیساکھی میلہ شروع 2038 بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد

نورکوٹ، لاہور(نامہ نگار، خبرنگار )کرتار پور میں 327ویں3روزہ بیساکھی میلے کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

براستہ واہگہ بارڈر آئے 2038 بھارتی یاتری حسن ابدال سے درجنوں بسوں میں سوار ہوکر کرتارپور پہنچے جہاں ان پر پھول پاشی کی گئی۔ بھارتی سکھ یاتری دو روز کرتار پور میں قیام کریں گے ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزناصر مشتاق ، متروکہ وقف املاک بورڈنے سکھ یاتریوں کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے روانہ کیا ۔کرتار پور میں یاتری دربار میں ماتھا ٹیکنے اور عبادات میں مصروف ہیں۔ کرتارپور انتظامیہ کی جانب یاتریوں کیلئے رہائش، کھانے ،ٹرانسپورٹ، میڈیکل اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں نے پاکستانی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ۔یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں وہ پیار ملا ہے جسے ہم زندگی بھر نہیں بھول سکتے ۔سکھ یاتری کل 17 اپریل کو گورودوارہ روڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے ، جہاں پر گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے ،جبکہ 19 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں