امریکا ایران جنگ کے سبب دنیا سہمی ہو ئی ہے :جمیل احمد

 امریکا ایران جنگ کے سبب دنیا سہمی ہو ئی ہے :جمیل احمد

90 لاکھ لوگ جنگ کے فیصلے کے خلاف نکلے ہیں :سابق سفیرپاکستان ٹرمپ پر انتخاب کا پریشر :ادریس علی، ’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘ گفتگو

لاہور (دنیا نیوز )پاکستان کے سابق سفیر ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ امریکا، ایران جنگ کے سبب دنیا سہمی ہو ئی ہے ، اگر یہ مذاکرات مثبت نہیں ہوتے تو تباہی ہی تباہی ہو گی ۔دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا اس طرف نگاہیں لگائے بیٹھی ہے ، اسلام آباد اس وقت 20 ہزار سکیورٹی اہلکار لگائے ہوئے ، ٹرمپ نے پہلے بھی عجلت میں فیصلے لئے ، دوسری جانب 90 لاکھ لوگ جنگ کے فیصلے کے خلاف نکلے ، ٹرمپ اس وقت بہت پریشر میں ہیں ۔سینئر صحافی ادریس علی نے کہا کہ جے ڈی وینس ابھی تک واشنگٹن میں ہیں ، امریکا میں اسوقت دو نظریات کار فرما ہیں ، اسی لئے ٹرمپ ایک گھنٹے کچھ  کہتے ہیں اگلے ہی گھنٹے اس پر یو ٹرن لیتے ہیں ، ٹرمپ پر انتخاب کا بہت بھاری پریشر بھی ہے۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں