سٹیٹ بینک : کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم، اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت
پاکستانی بینک اب لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کو سروس فراہم کر سکتے ،بینکوں کوکرپٹو خریدنے کی اجازت نہ ملی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی بینک اب لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کرپٹو فرمز کا بینکنگ سیکٹر سے کوئی تعلق نہیں تھا، بینک خود کرپٹو کاروبار میں شامل نہیں ہو سکتے ، بینک اپنے یا صارفین کی رقم سے نہ کرپٹو خرید سکتے ، نہ رکھ سکتے ہیں۔