سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ناگزیر
لاہور(سیاسی نمائندہ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ امریکاکا جنگ بندی میں توسیع کرنا خطے میں امن کی جانب بہت اہم پیش رفت ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، قومی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ملک محمد احمد خاں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، فریقین کے درمیان اعتماد سازی کیلئے پاکستان کی پوزیشن نہایت اہم ہے ،ملک کے اندر بھی سیاسی قوتوں کو مکالمہ اور مفاہمت کی طرف آنے کے لئے فریقین کا آمادہ ہونا ضروری ہے ،چارٹر آف اکانومی پر اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے ۔