9ماہ:پاکستانی فری لانسرز نے 856ملین ڈالر زکمائے

9ماہ:پاکستانی فری لانسرز نے 856ملین ڈالر زکمائے

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستانی فری لانسرز کا عالمی مارکیٹ میں کردار تیزی سے بڑھنے لگا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مؤثر اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی تسلسل کے باعث آئی ٹی شعبہ مسلسل ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے ۔مالی سال 2026 کی تیسری سہ  ماہی تک پاکستانی فری لانسرز نے 856 ملین ڈالرز کما کر زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت میں 567 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 289 ملین ڈالرز کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں