پی ٹی اے کاغیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے والی ویب کیخلاف کریک ڈاؤن

پی ٹی اے کاغیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے والی ویب کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈریپ کی درخواست پر کارروائی، غیر مستند طبی مصنوعات لنکس تک رسائی محدود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی رپورٹ شدہ پیجز اور گروپس بلاک کرنے کا عمل جاری

اسلام آباد (ایس ایم زمان) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی درخواست پر غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ طبی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔پی ٹی اے کے مطابق عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر مستند ادویات اور طبی اشیا کی فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا لنکس تک رسائی محدود کرنے کے لیے ضروری قانونی اقداما ت کیے گئے ہیں۔

کارروائی کے نتیجے میں متعلقہ ویب سائٹس نے اپنے پلیٹ فارمز سے غیر قانونی مصنوعات کی معلومات اور فروخت روکنے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے تاکہ رپورٹ کیے گئے پیجز اور گروپس کو جلد بلاک کیا جا سکے ۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اتھارٹی عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف قومی ریگولیٹری کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے مروجہ قوانین کے تحت بروقت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں