مودی دہشتگرد،اسے پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا ، ارجن کھڑگے

مودی دہشتگرد،اسے پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا ، ارجن کھڑگے

بی جے پی برابری اورانصاف پر یقین نہیں رکھتی، کانگریسی رہنما کی شدید تنقید

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن سے شروع ہونے والی ہزیمت اور رسوائی کا سفر تاحال جاری ہے ۔کانگریسی رہنما ارجن کھڑگے نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہامودی ایک دہشتگرد ہے کیونکہ اس کی پارٹی برابری اورانصاف پر یقین نہیں رکھتی ، ارجن کھڑگے نے گزشتہ برس پہلگام فالس فلیگ آپریشن پربھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور 6 مئی 2025کو پہلگام واقعہ کوانٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیاتھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کو پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا جس پرانہوں نے مقبوضہ کشمیرکادورہ منسوخ کیاتھا۔ماہرین کے مطابق بھارت کے اندر سے مودی کو دہشتگرد قرار دیا جانا بھارتی عوام میں ہندوتوانظریات کیخلاف بڑھتی شدیدنفرت کی عکاسی ہے ،پہلگام فالس فلیگ آ پریشن کوایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی مستندشواہدپیش نہیں کرسکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں