’’معرکہ حق نے پاکستان کی کامیابی، شہرت کو بام عروج پر پہنچا یا‘‘
ملکی دفاع، سلامتی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ، نوجوانوں کے ویڈیو پیغامات
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ملک بھر کے نوجوانوں نے جوش و خروش سے بھرپور پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا ’’معرکہ حق نے پاکستان کی کامیابی، شہرت کو بام عروج پر پہنچا یا‘‘ ۔انہوں نے مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔نوجوانوں کی جانب سے جاری ویڈیو پیغامات میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی نے نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا بلکہ ملک کو خطے میں امن کے ضامن اور سکیورٹی فراہم کرنے والے اہم کردار کے طور پر ایک نئی شناخت بھی دی۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے قیام میں ایک مو ٔثر کردار قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کامیابیوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہاہم ملک کے دفاع، سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے ۔