کتاب زندگی کے عظیم ترین فلسفے کی نمائندگی علم و دانش میں اضافہ کرتی ہے ، صدر / وزیراعظم

کتاب زندگی کے عظیم ترین فلسفے کی نمائندگی علم و دانش میں اضافہ کرتی ہے ، صدر / وزیراعظم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم کتاب پر پیغام میں کہا کہ کتاب زندگی کے عظیم ترین فلسفے کی نمائندگی ،علم و دانش میں اضافہ کرتی ہے۔۔۔

کتاب ہی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ، معاشر ے کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہتا ہے اور ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور زندگی کے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے کتابوں کے مطالعے کی اشد ضرورت ہے، تاریخ گواہ ہے کہ کتابوں نے ہمیشہ افراد کو اپنے معاشر ے کی دیرپا کامیابی کے حصول کی طرف رہنمائی فراہم کی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم کتب پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے ادباء اور اساتذہ کی قومی فکری ارتقاء میں تعمیری کردار اورانکی بیش قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔کتابیں ذہنی افق اور فہم کو وسعت دیتی ہیں آج میں نوجوانوں، اساتذہ، والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اجتماعی سطح پر معاشرے میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں