گریڈ ایک تا 16 کے وفاقی ملازمین کیلئے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانا لازمی قرار

گریڈ ایک تا 16 کے وفاقی ملازمین کیلئے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانا لازمی قرار

وفاقی حکومت نے قواعد میں ترمیم کے بعد ایس آر او جاری کر دیا، تمام وزارتوں ،محکموں کو سالانہ بنیاد پرجامع رپورٹ بھیجنے کی ہدایت ابتدائی مرحلے میں گوشوارے مینوئل طریقہ کار کے تحت جمع ہونگے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بتدریج ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرائیگا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے گریڈ1تا 16کے ملازمین کو اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا پابند بنا دیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قواعد میں ترمیم کی منظوری کے بعد ایس آر او جاری کر دیا۔ احکامات کے تحت وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے تمام متعلقہ ملازمین سالانہ بنیادوں پر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں گے ۔ ابتدائی مرحلے میں گوشوارے مینوئل طریقہ کار کے تحت جمع کرائے جائیں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مستقبل میں اس عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے مرحلہ وار نظام متعارف کرایا جائے گا۔ ڈیجیٹل سسٹم کی دستیابی تک ملازمین اپنے گوشوارے متعلقہ اداروں میں جمع کراتے رہیں گے ۔ مزید برآں تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سالانہ بنیادوں پر گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کے اثاثوں اور گوشواروں کی جامع رپورٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں