کفایت شعاری مہم:پنجاب اسمبلی نے 77 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروادئیے
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی نے کفایت شعاری مہم کے تحت صرف 2 ماہ کے دوران اخراجات میں نمایاں کمی کرکے بڑی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔
ذرائع پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کفایت شعاری مہم کے 2 ماہ میں 77 کروڑ روپے کی خطیر رقم بچائی گئی جسے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا گیا ہے ۔ذرائع نے کہا کہ کفایت شعاری مہم سے پنجاب اسمبلی میں بجلی کے استعمال میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور 2 ماہ میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد بجلی یونٹس کی بچت کی گئی جب کہ غیرضروری خریداری پر مکمل پابندی ہے ، کسی قسم کی نئی پروکیورمنٹ نہیں کی گئی، اس کے علاوہ غیر ملکی سرکاری دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی سرکاری پروٹوکول کے بجائے ذاتی گاڑیوں کوترجیح دے رہے ہیں اور اپنی تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔