تیل قیمتوں میں اضافہ مسترد،جلدتحریک چلائینگے :جے یوآئی
حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل ناکام ،مزید بوجھ ناقابلِ قبول :ترجمان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت تیل کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے ، مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ناقابلِ قبول ہے ، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، مہنگائی کے خلاف جلد تحریک شروع کریں گے۔