ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ مسقط کے بعد دوبارہ پاکستان آنے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا مسقط کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان کے دورہ کا امکان ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے ہفتے کو رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اور روس روانگی سے قبل پاکستان کا دوبارہ دورہ کریں گے۔