عبدالجبارجوائنٹ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف تعینات
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔۔
سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے سینئر افسر عبدالجبار جو اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی (OSD) تعینات تھے اور 120 روز کی رخصت پر تھے ، انہیں فوری طور پر جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ قانون و انصاف تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ افسر کی رخصت کا بقیہ حصہ فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔