یکم جولائی سے اراضی مالکان کیلئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

 یکم جولائی سے اراضی مالکان کیلئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

شہری آن لائن یا اراضی ریکارڈ سنٹر سے سرٹیفکیٹ لے سکتے ، پنجاب لینڈز ریکارڈز اتھارٹی

راولپنڈی (اے پی پی)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں جائیداد کی خرید و فروخت کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے یکم جولائی سے ’’ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ‘‘کو لازمی قرار دے دیا ۔ترجمان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع، بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال پر ہوگا، جہاں اب کسی بھی جائیداد کی رجسٹری یا انتقال سے قبل اس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہوگا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی خرید و فروخت سے قبل متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کریں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے قبل ملکیت، زمین کے ریکارڈ، ٹیکس واجبات اور دیگر قانونی پہلوؤں کی مکمل چھان بین کی جاتی ہے ۔ شہری یہ سرٹیفکیٹ قریبی اراضی ریکارڈ سنٹر یا آن لائن نظام کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے شناختی کارڈ اور جائیداد کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں