شیرافضل مروت کاسہیل آفریدی کا بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب چیلنج کرنے کااعلان
اسلام آباد (نیوزایجنسیاں ) قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہاہے کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیرِ اعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے جا رہا ہوں،امیدہے سہیل آفریدی گھرجائیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تباہی اور خراب گورننس کا حشر زبان زد عام ہے ، سزا یافتہ جیل سے کوئی احکامات نہیں دے سکتا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ کے باہر نامزدگی کا بتایا تھا،پارٹی بچانی ہے تو سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ وغیرہ کو سائیڈ لائن کرنا ہو گا، اگر بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو با اختیار بنایا جائے تو عمران خان 3 ماہ میں جیل سے باہر آجائیں گے۔