(ن)لیگ ، جے یو آئی کاآزاد کشمیر الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق

 (ن)لیگ ، جے یو آئی کاآزاد کشمیر  الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق

اسلام آباد (خاور نواز راجہ) آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے درمیان آئندہ انتخابات کے لئے اتحاد طے پا گیا ، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام نے مسلم لیگ (ن) کو10نکاتی ایجنڈا پیش کیا، جس پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

اس سلسلے میں پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر امور کشمیر امیر مقام ، رانا ثناء اللہ، چودھری عابد رضا، پرویز رشید، برجیس طاہر، انوشہ رحمن اور کیپٹن (ر)صفدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شاہ غلام قادر اور مشتاق منہاس نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ، جنرل سیکرٹری بشارت حسین نوید اور ناظم مالیات مفتی محمد اختر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اس بار بھی امکان ہے کہ مسلم لیگ (ن) پیر مظہر سعید کو علما و مشائخ کی نشست پر ٹکٹ دے گی۔نیلم کے حلقوں کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز زیر غور ہیں، اگر مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو پیر مظہر سعید ان کی حمایت کریں گے ، جبکہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ایک حلقے سے پیر مظہر سعید اور دوسرے سے شاہ غلام قادر الیکشن لڑیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں