پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،گودی میڈیا کا گمراہ کن بیانیہ بے نقاب
بھارتی عوام نے بھی ڈرامہ قرار دے کر مودی کی سازش کو یکسر مسترد کر دیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کے کٹھ پتلی گودی میڈیا نے مضحکہ خیزاور گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ،جو پوری دنیا میں بے نقاب ہوا ، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف بدلہ لینے اور حملہ کرنے کیلئے اشتعال انگیزی پھیلائی ،بھارتی میڈیا مودی کے مذموم سیاسی عزائم کیلئے مسلمان دشمنی کے زہر کو بھی معاشرے میں بھرتا رہا ،بھارتی صحافیوں اور حکام کی میٹنگ کی اندرونی کہانیوں نے بھارتی سکیورٹی ناکامی کی قلعی کھول دی،بھارتی میڈیا نے صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کر منصوبہ بندی کے تحت پاکستان مخالف منفی بیانیہ پھیلایا،مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے عوام نے بھی پہلگام ڈرامہ کو مودی کی سازش قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا،عالمی ماہرین کے مطابق بھارتی گودی میڈیا نے جنگ کے سنجیدہ ماحول میں سنسنی اور ریٹنگ کیلئے لاہور پورٹ پر حملے جیسے مضحکہ خیز دعوے بھی کئے۔