بابر سرفراز الپا دوبارہ آر پی او راولپنڈی تعینات
راولپنڈی(دنیا نیوز)بابر سرفراز الپا کو دوبارہ آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ، خالی اسامی پر تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے تحت کی گئی۔
بابر سرفراز الپا اس سے قبل بھی آر پی او راولپنڈی تعینات رہ چکے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بابر سرفراز کو محکمانہ کورس پر جانے کے باعث عہدے سے ریلیو کیا گیا تھا۔