25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم
اویس لغاری کی ہدایت پر پاورڈویژن نے لائسنس ختم کرنیکی درخواست کی نیپرا نے درخواست منظورکرتے ہوئے شرط ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت نے 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین پر سے لائسنس کی شرط ختم کی جائے ۔نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے حامل 25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔