بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کی فہرست منسوخ ،آج نئی دی جائیگی
راولپنڈی(خبر نگار)تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کی فہرست منسوخ کر دی ،نئی فہرست آج اڈیالہ جیل کے حکام کے حوالے کی جائے گی۔
فہرست کی منسوخی سلمان اکرم راجہ نے کی ،گزشتہ شام اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے فہرست جیل حکام کو دی تھی ،منسوخ کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر ، حامد خان، بیرسٹر علی ظفر،علی بخاری ، انتظار پنجوتھہ اور اخوندزادہ حسین کا نام بھی شامل تھا۔