عازمین حج کے مکہ ،مدینہ میں قیام و طعام کے انتظامات مکمل

عازمین حج کے مکہ ،مدینہ میں  قیام و طعام کے انتظامات مکمل

اسلام آباد(سید قیصر شاہ)سرکاری وپرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین کے لئے سعودی قوانین پر عملدرآمد لازم، سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔۔۔

جبکہ مساجد اور مدارس کے لئے فنڈز جمع کرنا اور بھیک مانگنا، چوری کرنا ، ممنوع اور قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے ، سرکاری سکیم کے عازمین کے لئے مکہ مکرمہ اورمدینہ شریف میں قیام وطعام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور بلڈنگز ، رہائش گاہوں سمیت کیٹرنگ کمپنیوں کے لئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے شرائط اورضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لئے بھی ٹریننگ سمیت سعودی تعلیمات و قوانین پر عمل درآمد لازم ہو گا ۔ ہوٹلز اور رہائش گاہوں میں گنجائش سے زیادہ عازمین کو نہیں ٹھہرایا جاسکے گا ، عازمین کو ناشتے سمیت تین وقت کا کھانا ان کے ہوٹلز میں فراہم کیا جائے گا ،مدینہ پاک میں عازمین مسجد نبوی شریف میں چالیس نمازیں پڑھنے کے لئے آٹھ یا نو دن قیام کریں گے ، عازمین کے قیام کیلئے لی جانیوالی تمام بلڈنگز اور ہوٹل سعودی اداروں سے باقاعدہ طور پر منظور اور رجسٹرڈ ہونگے ۔ سعودی حکومت کی جانب سے پیدل راستوں سے منیٰ ،عر فات جانیوالے عازمین حج کی سہولت کیلئے جاری منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں