بشریٰ سے ملاقات کیلئے بیٹی کی درخواست جیل حکام کا پھر وصولی کرنے سے انکار
راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے اس کی بیٹی کی درخواست کو جیل حکام نے د وبارہ وصول کرنے سے انکار کر دیا۔۔۔
جس پر مبشرہ مانیکا نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست لکھ دی۔اس حوالے سے وکیل چودھری اویس یونس تحریری درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم اویس یونس نے کہا کہ مبشرہ مانیکا کی والدہ سے ملاقات کے حوالے سے رپریزنٹیشن رپورٹ جمع کروانے دوسری بار اڈیالہ جیل آئے تھے لیکن جیل حکام نے رپورٹ وصول نہیں کی جو غیر قانونی اور پرزنر رولز کی خلاف ورزی ہے ، سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام درخواست بذریعہ ڈاک بھی بھجوا دی ہے۔