پیراڈائز کمپلیکس کی 1ملین جرمانے کی رٹ پٹیشن اپیل میں تبدیل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیراڈائز کمپلیکس کی 1ملین روپے جرمانے کی رٹ پٹیشن اپیل میں تبدیل کردی۔
جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے متعلقہ اپیلٹ اتھارٹی کو 60 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیااور کہاکہ قانون کے مطابق اپیل کا فورم زیادہ موثر رہے گا،ایف بی آر کی جانب سے عائد کردہ 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم چیلنج کیا گیا تھا،ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس قوائد کی خلاف ورزی پر پیرا ڈائز کمپلیکس کو دس لاکھ کا جرمانہ کیا تھا۔