کور کمیٹی گروپ چھوڑ دیا

 کور کمیٹی گروپ چھوڑ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

ذرا ئع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات کور کمیٹی کے گروپ میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے درمیان تنظیمی معاملات پر بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ نوبت تلخ کلامی اور مبینہ طور پر گالم گلوچ تک پہنچ گئی،اس صورتحال کے بعد سلمان اکرم راجہ نے کور کمیٹی کا گروپ چھوڑ دیا ، یہ تنازع پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر اختلافات کے باعث پیدا ہوا،پارٹی کے اندر واقعے نے مزید تناؤ پیدا کر دیا تاہم تاحال قیادت کااس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں