ثنا یوسف قتل کیس کاٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے ملزم عمر حیات کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے ٹرائل کورٹ کے جج پر جانبداری کے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بار بار التوا مانگنا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ،تھانہ سنبل قتل کیس کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ویسٹ کی عدالت میں ہی جاری رہے گا،سرکاری خرچ پر وکیل کی فراہمی ملزم کا آئینی حق ہے تاکہ ٹرائل مکمل ہو سکے۔