اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ

 اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موجودہ کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی ٰسطح اجلاس کی صدارت کی۔

 نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رواں سیزن میں چینی کی پیداوار حوصلہ افزا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کے ساتھ ساتھ ملکی طلب کو پورا کرنے کے لئے مارکیٹ میں مناسب رسد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، مصدق ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے علاوہ صنعت، تجارت اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کے سیکرٹریز اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں