گلگت بلتستان الیکشن،وال چاکنگ پرپابندی عائد،ضابطہ اخلاق جاری

 گلگت بلتستان الیکشن،وال چاکنگ پرپابندی عائد،ضابطہ اخلاق جاری

گلگت بلتستان(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کے لیے اہم سرکلر جاری کر دیا۔

عام انتخابات 2026کے دوران عوامی املاک پر وال چاکنگ اور نقش نگاری پرمکمل پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن نے سڑکوں، پلوں اور سرکاری عمارتوں پر کسی بھی قسم کی تحریر یا گرافٹی کرنا ممنوع قرار دیتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔دوسری جانب ضلعی مانیٹرنگ افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں