نیب افسر شہزاد سلیم کو جاری چارج شیٹ کیخلاف درخواست مسترد

نیب افسر شہزاد سلیم کو جاری چارج شیٹ کیخلاف درخواست مسترد

بدنیتی یا دائرہ اختیار کی کمی ثابت نہیں، رٹ پٹیشن قبل از وقت:اسلام آباد ہائیکورٹ انکوائری میں منفی آرڈر آنے پر متعلقہ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے :تحریری فیصلہ

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب افسر شہزاد سلیم کی چارج شیٹ کے خلاف درخواست مسترد کر دی ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہزاد سلیم کی دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے نیب کی 10 اکتوبر 2024 کو جاری چارج شیٹ کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کہاکہ چارج شیٹ محض الزامات  کا نوٹس ہے ، یہ حتمی فیصلہ یا سزا نہیں ،چارج شیٹ کا مقصد ملزم کو اپنے دفاع کا منصفانہ موقع فراہم کرنا ہے ، درخواست گزار انکوائری افسر کے سامنے تمام قانونی اور حقائق پر مبنی اعتراضات اٹھانے کا حق رکھتا ہے ،چارج شیٹ جاری کرنے میں بدنیتی یا دائرہ اختیار کی کمی ثابت نہیں ہوئی،چارج شیٹ کے خلاف رٹ پٹیشن قبل از وقت ہے ،انکوائری کے نتیجے میں کوئی منفی آرڈر آنے پر درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے ۔ شہزاد سلیم 2003 میں پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد نیب میں مستقل شامل ہوئے ، تقرری اور ترقی کے خلاف فیصل آباد کے شہری ندیم غفار نے درخواست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں