ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس:حکم امتناع کی متفرق درخواست پر مختصر تاریخ کیلئے نوٹس جاری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس:حکم امتناع کی متفرق درخواست پر مختصر تاریخ کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا، حکم امتناع کی متفرق درخواست پر مختصر تاریخ کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔

جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ کے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان نے 30 اپریل 2026 کو سنگل بینچ کی رٹ پٹیشن خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ موجودہ اپیل فیصلے کے پیراگراف 30 تک محدود ہے اور سی ڈی اے کے اقدامات آئین کے آرٹیکل 4، 23 اور 24 کی خلاف ورزی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں