امریکا ایران کشیدگی،اہم پاکستانی سفرا مشاورت کیلئے طلب

امریکا ایران کشیدگی،اہم پاکستانی سفرا مشاورت کیلئے طلب

خلیجی ممالک،امریکا میں سفر اکی دو روزہ منی کانفرنس آج سے اسلام آباد میں ہوگی پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار اور آئندہ سفارتی لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی:ذرائع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں پاکستانی سفرا کی دو روزہ منی کانفرنس آج اورکل اسلام آباد میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ اور دیگر اہم خطوں میں تعینات پاکستانی سفرا کو کانفرنس میں شرکت کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ امریکا سمیت مختلف اہم ممالک میں تعینات سفرا اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور اردن میں تعینات پاکستانی سفرا بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے ۔اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امریکا ایران کشیدگی کے ممکنہ سفارتی اثرات اور پاکستان کے ممکنہ کردار پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی جبکہ پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار اور آئندہ سفارتی لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں