فتنہ الخوارج کا سرغنہ افغان کمانڈر بصیرہلاک،ساتھی گرفتار

فتنہ الخوارج کا سرغنہ افغان  کمانڈر بصیرہلاک،ساتھی گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)فتنہ الخوارج کا سرغنہ افغان کمانڈر بصیر سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران مارا گیا۔۔۔

اس خطرناک دہشتگر د کو 20 مئی کو سکیورٹی فورسز نے سارانان کے علاقے ارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک کیا جبکہ اس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کرلیاگیا،سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کمانڈر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا،بصیر افغانی خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا جو سکیورٹی فورسز پر متعددحملوں کا منصوبہ ساز رہا ہے ، اس سے پہلے 22 فروری 2026ء کو خارجی بصیر کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے 5 خودکش بمباروں پر مشتمل ایک گروہ کو پشین میں سکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا تھا،ذرائع کے مطابق خارجی بصیر کی ہلاکت فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں