تحصیلدارجہانگیرہ قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی،پشاورہسپتال منتقل

تحصیلدارجہانگیرہ قاتلانہ حملے  میں شدیدزخمی،پشاورہسپتال منتقل

نوشہرہ(نمائندہ دنیا)جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر وتڑ کے مقام پر تحصیلدار جہانگیرہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ،حملہ آورفرارہوگئے۔

تحصیلدار عابد علی پولیو ڈیوٹی کے بعد اجلاس میں شرکت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کے دفتر جارہے تھے ،ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ کے مطابق پیچھے سے تعاقب کرنے والے کار نقاب پوش ملزمان نے تحصیلدار کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور پھرفائرنگ کردی،تحصیلدار عابدعلی کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیاہے ،تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے تحصیلدارکی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں