مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی ایم پی اے آصف محسود کیلئے دہشتگردوں کی ہمدردی کا انکشاف

 مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی  ایم پی اے آصف محسود کیلئے  دہشتگردوں کی ہمدردی کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی ایم پی اے آصف محسود کیلئے دہشتگردوں کی ہمدردی کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیو میں واضح طور پر افغانستان میں موجود خارجی بادشاہ اورجنوبی وزیرستان میں خارجی راکٹی ایم پی اے کی تلاشی لینے او ر بھتے کی پرچی د ینے پر گفتگو کررہے ہیں ، خارجی بادشاہ نے راکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو اغوا نہ کیا جائے ،انہیں جانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر معذرت بھی کی جائے ، خارجی راکٹی نے جواب کہا کہ آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ماہرین کے مطابق یہ آڈیو اس تلخ حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ خوارج اب خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو اپنا ہمدرد مانتے ہیں اور انہیں اغوا اور بھتہ خوری سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں