سرکاری فنڈ ز سے ذاتی تشہیر کیخلاف درخواست ،فریقین سے 2جون تک جواب طلب

 سرکاری فنڈ ز سے ذاتی تشہیر  کیخلاف درخواست ،فریقین  سے 2جون تک جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرکاری فنڈز پر ذاتی تشہیر کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب 2 جون تک طلب کرلئے۔

 عدالت نے درخواست گزار کو وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی ۔ درخواست گزارعالیہ حمزہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نئے قانون کا مسودہ ریکارڈ کے طور پر جواب کے ساتھ جمع کروائیں،27ویں آئینی ترمیم کے بعد جو پیسہ تشہیر پر لگ رہا ہے وہ ٹیکس پیئرز کا پیسہ ہے ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی اشتہارات کے ساتھ تصاویر ذاتی تشہیر کے زمرے میں آتی ہیں ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ٹیکس کے پیسے پر ذاتی تشہیر غیر قانونی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں