منی لانڈرنگ کیس ، دلائل طلب
لاہور(کورٹ رپور ٹر) لاہور کی سپیشل سنٹرل کور ٹ میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور ان کے خاندان اور دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فریقین سے 15 جون تک دلائل طلب کر لئے ۔سماعت کے دوران پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہ ہوئے ، ان کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا۔ ایف آئی اے پہلے ہی مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا چکی ہے ۔