12سے 24گھنٹے میں کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش،تیزہوائوں،ژالہ باری کا الرٹ جاری

 12سے 24گھنٹے میں کئی شہروں میں گرج چمک  کیساتھ بارش،تیزہوائوں،ژالہ باری کا الرٹ جاری

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں کے لیے بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔۔۔

 12سے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک،چکوا ل،جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اورمنڈی بہائوالدین میں بارش متوقع ہے ،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع ،بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے ،الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے ساتھ مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ،ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں