وفاقی تعلیمی اداروں میں 25مئی سے موسم گرما تعطیلات کا اعلان

وفاقی تعلیمی اداروں میں 25مئی سے موسم گرما تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات نے تعلیمی اداروں میں 25مئی سے 31جولائی تک موسم گرما اور عید الاضحی کی تعطیلات کا شیڈ ول جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 3 اگست کو دوبارہ کھلیں گے ۔ چھٹیوں کے دوران اداروں کے سربراہ اور انتظامی عملہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دفتری اوقات میں موجود رہے گا۔ 15 جون سے شروع دو ہفتوں پر مشتمل "سمر فیسٹا" میں طلبہ کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کے لیے جون یا جولائی میں کوچنگ کلاسز ہوںگی تاکہ نصاب بروقت مکمل کیا جا سکے ۔ یہ کلاسز ڈیجیٹل ہب کنیکٹڈ کلاس روم کے ذریعے بھی کرائی جا سکتی ہیں، جون میں براہِ راست کلاسز اور جولائی میں ریکارڈ شدہ کلاسز ہوں گی۔ اساتذہ کے تربیتی سیشنز کے لیے نامزدگیاں 22 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، نامزد اساتذہ کی شرکت لازمی ہوگی۔ بیچلرز (بی ایس اور اے ڈی پی) کے طلبہ کی کلاسز شیڈول اور سمسٹر کیلنڈر کے مطابق جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں