ایس پی ترقی کیس:ہائیکورٹ کی آئی جی کو سیکرٹری داخلہ کیساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت

ایس پی ترقی کیس:ہائیکورٹ  کی آئی جی کو سیکرٹری داخلہ کیساتھ  معاملہ اٹھانے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس کے ایس پی اسرار احمد کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ترقی سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

جسٹس ارباب طاہر کے جاری تحریری فیصلہ میں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو سیکرٹری داخلہ کے سامنے فوری معاملہ اٹھانے اور محکمہ کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے فوری اقدام کی ہدایت کی۔ کمیٹی میں درخواست گزار کے کیس پر قانون اور رولز و پالیسی کے مطابق غور، اگر درخواست گزار اہل اور فٹ پایا جائے تو ریٹائرمنٹ سے پہلے اس کے کیس کا فوری فیصلہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں