انتشار کی حوصلہ افزائی کرنیوالے کالعدم تنظیموں سے زیادہ خطرناک :سرفراز بگٹی

انتشار کی حوصلہ افزائی کرنیوالے کالعدم تنظیموں سے زیادہ خطرناک :سرفراز بگٹی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کی صفوں میں بیٹھ کر تشدد، نفرت اور انتشار کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کالعدم تنظیموں سے زیادہ خطرناک ہیں۔

 حکومت اور بلوچستان کے عوام چمن پھاٹک سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کی اس  غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی کے فورا ًبعد سانحہ چمن پھاٹک کے متاثرین کے گھروں کے دورہ پر کیا ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے متاثرین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ چمن پھاٹک کے متاثرین کے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا اور حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں