جیٹ فیول 48.80 روپے لٹر سستا، ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان

جیٹ فیول 48.80 روپے لٹر سستا، ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان

طیاروں میں استعمال ہونے والا ایندھن 332 روپے 32 پیسے لٹر سے کم ہوکر283روپے 52پیسے ہوگیا لائٹ ڈیزل 30.61روپے لٹر سستا،جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے لٹر مقرر کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول 48 روپے 80 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جیٹ فیول 332 روپے 32 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں ایئرلائنز کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے تک کمی کرچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ اضافے کے بعد 517 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لٹر تھی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے 61 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں