پاکستان نیوی ٹیم نے 5افراد کو دریا ئے سندھ میں ڈوبنے سے بچا لیا

 پاکستان نیوی ٹیم نے 5افراد کو دریا ئے سندھ میں ڈوبنے سے بچا لیا

سکھر (اے پی پی)پاکستان نیوی ریسکیو ٹیم نے روہڑی پل کے قریب5 افراد کوڈوبنے سے بچا لیا ۔ مذکورہ افراد دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے اچانک تیز بہاؤ کی زد میں آ گئے اور ڈوبنے لگے ۔

اطلاع ملتے ہی نیوی کی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور تمام افراد کو بحفاظت پانی سے نکال لیا،ریسکیو کیے گئے افراد میں وقار احمد، حامد علی، علی گل، وقاص اور قربان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں