نامعلوم افراد نے دکان کو آگ لگادی تاجر جھلس کر جاں بحق
کوئٹہ (کرائم رپورٹر)تھانہ منظور شہید کے علاقے میں نامعلوم ملزموں نے دکان کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دکاندار جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ منظور شہید کے علاقے میں کفایت اﷲسکنہ سنی کی دکان کو نامعلوم ملزموں نے آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر ہلاک ہوگیا ۔