تاندہ ڈیم میں3نوجوان ڈوب گئے ، ایک جاں بحق ،2کو بچا لیا گیا
کوہاٹ(آئی این پی)ریسکیو حکام کے مطابق تاندہ ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔
ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 16 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی جو امبار بانڈہ کوہاٹ کا رہائشی تھا، نوجوان پکنک منانے تاندہ ڈیم آئے ہو ئے تھے ۔