صوابی:دریائے سندھ میں پھنسے 12 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
کھلا بٹ و دیگر علاقوں کے رہائشی ٹوپی بٹاکڑہ پونٹیا کی سیر کیلئے آ ئے تھے
پشاور (اے پی پی)صوابی کے قریب دریائے سندھ میں پھنسے 12سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا،تمام سیاح تحصیل ٹوپی بٹاکڑہ پونٹیا کے مقام پر سیر و تفریح کیلئے آئے تھے ، 12سیاح دریائے سندھ میں پھنس گئے تھے جنکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم نے فوری واٹر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پھنسے ہوئے افراد میں کھلا بٹ کے رہائشی ذوالکفل ، عبد الباسط ، حسین احمد ، شاہ فیصل ، شیراز ، سید بلال ، عاصم علی ، افنان ، شہزاد ، حماد احمد ، ناصر اور ابو ذر شامل ہیں۔