پشاور، کالعدم تنظیم کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے 4ملزمان جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
پشاور (این این آئی)پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے لیے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے الزام میں گرفتار 4افراد کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
گرفتارچاروں ملزمان کوہفتے کے روزعدالت پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان میں ایک افغان مہاجر حضرت علی، محمد ادریس، مطیع اللہ اور امان رسول شامل ہیں، جن پر پشاور اور ضلع خیبر جمرود میں کالعدم تنظیم کے لیے کھالیں جمع کرنے کا الزام ہے ،عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر چاروں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پشاور خیبر کے حوالہ کردیا۔